ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: اپاہجوں کے لئے نئے رعایتی بس پاس اور پرانے پاس تجدیدکرانے کے لئے عرضیاں مطلوب

کاروار: اپاہجوں کے لئے نئے رعایتی بس پاس اور پرانے پاس تجدیدکرانے کے لئے عرضیاں مطلوب

Tue, 25 Dec 2018 21:08:43    S.O. News Service

کاروار  :25؍ڈسمبر (ایس اونیوز)  ضلع کے  اپاہجوں کے رعایتی بس پاس  دینے اور پرانے بس پاس کی تجدید (رینول)کرنے کے لئے اہل امیدواروں سے  عرضیاں مطلوب ہیں۔

اس سلسلے میں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اپاہجوں کو  سال 2019کے لئے یکم جنوری سے 31ڈسمبر 2019تک ایک برس کانیا  بس پاس فراہم کیا جائے گاتو اسی موقع پر  پرانے بس پاس کی تجدید بھی  کی جائے گی۔ جن کو اپنے پرانے بس پاس تجدید کرنے ہیں سہولت کے لئے 2018میں انہیں دئیے گئے بس پاس ساتھ لے جائیں ۔26ڈسمبر 2018سے نئے بس پاس اور پرانے بس پاس کی تجدید کاکام شروع ہوگا۔  28فروری 2019نئے  بس پاس اور پرانے بس پاس کی تجدید کے لئے آخری تاریخ ہوگی۔ 660روپئے نقد ادا کرتے ہوئے نیا بس پاس یا پرانا پاس رینول کرنے کی کے ایس آرٹی سی کے زونل آفیسر سرسی نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔


Share: